اسلام آ باد(پی پی آ ئی) محکمہ موسمیات نے اگلے 48 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے ۔جمعہ کے روز لاہورکے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے جل تھل ایک ہوگیا،ٹھنڈی ہواوں نے موسم کو خوشگوار بنا د۔گلبرگ،ماڈل ٹاون، جوہرٹاون ،ڈیفنس،فیروز پور روڈ پر بارش جاری ہے۔اندرون لاہور،کینال روڈ،مغلپورہ،ریلوے اسٹیشن کے اطراف میں بھی بارش جاری ہے۔ ،گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کا سلسلہ جاری ہے،بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی۔محکمہ موسمیات کی اگلے 48گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔