کراچی (پی پی آئی) ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 45.36 فیصد پر جا پہنچی۔ ادارہ شماریات نے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیئے۔پی پی آئی کے مطابق ایک ہفتہ میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ حالیہ ہفتے 11 اشیا سستی اور 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے میں کیلے کی قیمت میں 7.54 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ انڈے 7.22، بکرے کا گوشت 2.38 اور چینی 2.12 فیصد مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتہ آٹا 1.91 اور چائے کی قیمت 1.79 فیصد بڑھی جبکہ پیاز کی قیمت میں 15.10 فیصد کمی ہوئی۔ چکن 11.96 اور ٹماٹر کی قیمتوں میں 10.26 فیصد گراوٹ ہوئی۔ کوکنگ آئل رواں ہفتے 1.24 فیصد اور گھی 1.07 فیصد سستا ہوا۔