بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی رکنِ اسمبلی اجلاس کے دوران غیر اخلاقی مواد دیکھتے ہوئے پکڑے گئے

datetime 30  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں پارلیمانی اجلاس کے دوران انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے ایک رکن اسمبلی مبینہ طور پر اپنے موبائل فون پر غیر اخلاقی مواد دیکھتے ہوئے پائے گئے جس کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو نے عوامی غم و غصے اور تنقید کو جنم دیا ہے۔

جادھو لال ناتھ شمال مشرقی ریاست تریپورہ کے باغباسہ حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق مبینہ طور پر یہ واقعہ اسمبلی میں ریاستی بجٹ سے متعلق امور پر بحث کے دوران پیش آیا۔ویڈیو جادو ناتھ کے پیچھے بیٹھے کسی نامعلوم شخص نے ریکارڈ کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے فون پر ویڈیو کلپس کی فیڈ اسکرول کرتے ہوئے توقف کرتے ہیں اور دھیان سے ایک کلپ دیکھتے ہیں جو کہ فحش نظر آتا ہے۔اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے تریپورہ اسمبلی کے اسپیکر بسوا بندھو سین نے کہا، سوشل میڈیا پر ہر طرح کی چیزیں وائرل ہوتی ہیں۔ حقائق معلوم کیے بغیر میں اس پر کارروائی نہیں کر سکتا۔ مجھے کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی نے ایم ایل اے سے وضاحت طلب کی ہے اور انہیں طلب کیا ہے۔جادھو ناتھ نے ابھی تک الزامات یا ویڈیو کا جواب نہیں دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ اجلاس ختم ہونے کے فورا بعد اسمبلی احاطے سے چلے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…