منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

برطانیہ میں مسجد سے گھر جاتے بزرگ نمازی پر حملہ

datetime 30  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم (این این آئی)برطانیہ کے شہر برمنگھم کے کنگز ہیتھ محلے میں بدھ کی رات ایک73سالہ بزرگ پر تین افراد نے حملہ کیا ہے، بزرگ مسلمان شہری مسجد سے گھر جا رہے تھے۔متاثرہ شخص کو ہاتھ اور چہرے پر زخموں کے ساتھ ہسپتال لے جایا گیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں

متاثرہ شخص کے چہرے سے خون بہتا دیکھا جاسکتا ہے۔سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ حملہ آور حملہ سے قبل کالے رنگ کی گاڑی میں بیٹھے تھے۔ ایک نے بزرگ کو پیٹھ پر زور سے لات ماری جس سے وہ گر گئے اور ان کا سر ایک ڈسپلے بورڈ پر جا لگا۔ اس کے بعد یہ گروہ فوری طور پر جائے وقوعہ سے فرار ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔موسیلے اور کنگز ہیتھ پولیس کے سارجنٹ کرس گیلن کا کہنا ہے کہ ہم متاثرہ شخص سے مکمل بیان لیں گے، جو ہسپتال میں ہے، ہمارے افسران آج صبح سے ہی علاقے میں موجود ہیں جو سی سی ٹی وی بازیاب کر رہے ہیں اور گھر گھر انکوائری کر رہے ہیں۔ ہم حملہ آوروں اور وہ جس کار میں سوار تھے ان کی شناخت کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔حملہ آوروں کی شناخت دو سفید فام اور ایک سیاہ فام کے طور پر کی گئی ہے، جن کی عمریں 18 سے 30 سال کے درمیان تھیں اور انہوں نے ٹریک سوٹ پہن رکھے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…