ایتھنز (این این آئی)یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی اہداف پر حملوں کی مبینہ منصوبہ بندی کے الزام میں دو نو جوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دونوں افراد ایرانی نژاد پاکستانی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے سازش کا الزام ایران پر لگا تے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے بیرون ملک اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانیکی کوشش کی ۔دوسری جانب یونانی پولیس کا کہناتھا کہ گرفتار ملزمان ایرانی نژاد پاکستانی ہیں جن کی عمریں 27 اور 29 سال ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان 4 ماہ پہلے غیر قانونی طور پر ترکیہ سے یونان میں داخل ہوئے، سیل کا ماسٹر مائنڈ ایک پاکستانی ہے جو یورپ سے باہر رہتا ہے۔ماسٹر مائنڈ ایران میں رہتا ہے،گرفتاری میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے یونانی پولیس کی مدد کی۔