جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

اسرائیلی ایئرفورس پائلٹس کا سروس جاری رکھنے سے انکار

datetime 26  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(این این آئی)حکومت کی طرف سے عدالتی اصلاحات کے خلاف بطور احتجاج اسرائیلی ایئرفورس کے200ریزرو پائلٹس نے سروس جاری رکھنے سے انکار کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان پائلٹس میں سے کئی نے خفیہ اسرائیلی آپریشنز میں حصہ بھی لے رکھا ہے۔

پائلٹس نے بتایا کہ وزیراعظم نیتن یاہو کی جمعرات کو کی گئی تقریر کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایئرفورس میں سروس جاری نہیں رکھیں گے، دو ہفتے بعد اس فیصلے کا جائزہ لیں گے۔ایئرفورس افسران نے کہا کہ وزیراعظم نیتن یاہو ان عدالتی اصلاحات کو نہیں روکیں گے اور وہ ملک کو آمریت کی طرف دھکیل رہے ہیں۔قبل ازیں بدھ کو 100 ریزرو افسران نے اپنے کمانڈرز کو آگاہ کیا کہ عدالتی اصلاحات کیلئے قانون سازی میں پیشرفت کی وجہ سے ریزرو سروس کیلئے رضاکارانہ بھرتی رک گئی ہے۔رواں ہفتے کے آغاز میں اسرائیلی فوج کے نحل بریگیڈ (انفنٹری)سے تعلق رکھنے والے 700 سابق افسران نے وزیر دفاع یواف گیلنٹ اور فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل ہرزی حلاوی کو خط لکھ کر کہا تھا کہ وہ عدالتی اصلاحات روکنے کیلئے اپنے اختیارات بروئے کار لائیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…