اسلام آباد(آن لائن)وزارت خارجہ نے وزیر اعظم کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے عبدالوہاب سومرو کو ڈپلومیٹک سٹیٹس دینے سے انکار کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ عبدالوہاب سومرو کو ڈی جی حج جدہ تعینات کرنے کا معاملے پر وزارت خارجہ آڑے آ گئی اور عبد الوہاب سومرو کو ڈپلومیٹک سٹیٹس دینے سے صاف انکار ر دیا ہے،وزارت خارجہ نے موقف اپنایا کہ ایسٹاکوڈ کے مطابق صرف گریڈ 20تک ڈپلومیٹک سٹیٹس دیا جاسکتا ہے،انہوں نے تجویز دی کہ عبدالوہاب سومرو کیلئے ایسٹاکوڈ میں ترمیم کی جائے یا گریڈ20کے آفیسر کو ڈی جی حج تعینات کیا جائے،ذرائع کے مطابق 22مارچ کو عبدالوہاب سومرو کی بطور ڈی جی حج تعیناتی تین سال کے لیے کی گئی تھی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد 22مارچ کو وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،عبدالوہاب سومرو وزارت مواصلات میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات تھے،ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے خاتون ہونے کی وجہ سے صائمہ صبا کو ڈی جی حج لگانے سے انکار کردیا تھا،صائمہ صبا کی بطور ڈی جی حج تعیناتی روکنے کیلئے دوبارہ عمل شروع کیا گیا۔