الیکشن شیڈول منسوخ کروا کے شہبازشریف اور محسن نقوی نے آئین توڑا اور سپریم کورٹ کی توہین کی ہے،چودھری پرویزالٰہی

24  مارچ‬‮  2023

لاہور( این این آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر اشتیاق احمد خان اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا انتظار حسین نے ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شہباز شریف اور محسن نقوی نے الیکشن شیڈول منسوخ کروا کے آئین توڑا

اور سپریم کورٹ کی توہین کی ہے، شہبازشریف اور محسن نقوی آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے ہیں، الیکشن شیڈول منسوخ کروا کے پی ڈی ایم نے پنجاب میں اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس الیکشن شیڈول منسوخ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے، الیکشن کمیشن کا کام الیکشن کرانا ہے الیکشن روکنا اور چوری کرنا نہیں، الیکشن کمیشن نے اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا ہے، انشاء اللہ حکومت اور الیکشن کمیشن کو اپنے اس غیر آئینی فیصلے پر بھی سپریم کورٹ میں منہ کی کھانی پڑے گی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ الیکشن کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر الیکشن کمیشن سمیت کسی ادارہ کی طرف سے کوئی بدنیتی سامنے آئی تو سپریم کورٹ مداخلت کرے گی اور صاف شفاف الیکشن یقینی بنائے گی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور رانا ثناء اللہ کی وزارتوں، شہبازشریف اور محسن نقوی نے اپنی پولیس، آئی جی اور چیف سیکرٹری کے کہنے پر الیکشن کیلئے فنڈز اور عملہ فراہم کرنے سے انکار کیا، آئین میں واضح طور پر لکھا ہے کہ کوئی حکومت اور ادارہ الیکشن میں تعاون سے انکار نہیں کر سکتا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ آئین اور سپریم کورٹ کے واضح حکم کے بعد پنجاب میں الیکشن نہ کرانے کی پی ڈی ایم کی یہ نئی سازش بھی کامیاب نہیں ہو گی، سپریم کورٹ کے حکم کے تحت الیکشن ضرور ہوں گے اور حکومت کے ہاتھ مزید رسوائی کے سوا کچھ نہیں آئے گا، آئین کی اس خلاف ورزی کی اجازت نہ اعلیٰ عدلیہ دے گی اور نہ عوام اسے برداشت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…