پیر‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2025 

علی امین گنڈا پور کی حکومتی اداروں کو دھمکیاں

datetime 24  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان(این این آ ئی )پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈہ پور کی جانب سے حکومتی اداروں کو دھمکیاں دینے کی شکایت پر مقامی پولیس اور ایف آئی اے کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان اور ہتھالہ میں سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کی رہائشگاہ اور فارم ہائوسز پر چھاپے مارے گئے ،

سابق وفاقی وزیر روپوش ہو گئے، وفاقی وزیر کے فوکل پرسنز اور متحرک کارکنان ، نواز خان، لطیف نیازی ،ماما ریحان،شیخ اکمل،‘ ثناء اللہ عرف کاکا شاہ، کامران شاہ و دیگر کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈہ پور کی جانب سے حکومتی اداروں کو دھمکیاں دینے کی شکایت پر مقامی پولیس اور ایف آئی اے کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان اور ہتھالہ میںسابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کی رہائشگاہ اور فارم ہائوسز پر چھاپے مارے گئے تاہم سابق وفاقی وزیر موقع پر موجود نہیں تھے ۔ اسی طرح پولیس اور ایف آئی اے کی ٹیم نے وفاقی وزیر کے فوکل پرسنز لطیف نیازی ، نواز خان ،ثناء اللہ عرف کاکاشاہ ، ماما ریحان،شیخ اکمل اور سیدعلیاں میں کامران شاہ کی گرفتاری کیلئے ان کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے ۔تاہم ذرائع کے مطابق یہ رہنما بھی گھروں پر موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے ان کی گرفتاری نہ ہوسکی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…