منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

امریکی کھل کر عمران خان کی حمایت میں آگے آنے لگے

datetime 24  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے سابق نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے عمران خان کو ریاست کا دشمن نمبر ایک بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کا

کہنا تھا کہ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ پاکستان کی پارلیمنٹ، جس پر حکومتی اتحاد کا کنٹرول ہے، سپریم کورٹ سے عمران خان کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دینے اور آئندہ چند روز میں پی ٹی آئی پر پابندی لگا سکتی ہے۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس طرح کے اقدامات پاکستان میں سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے بحران کو مزید گہرا کریں گے جب پہلے ہی کچھ ممالک کی جانب سے طے شدہ سرمایہ کاری کو معطل کیا جاچکا ہے۔سابق امریکی سفارتکار نے کہا کہ (ملک کو)آئی ایم ایف سے ملنے والی معاونت شکوک کا شکار ہے اگر مذکورہ اقدامات کیے گئے تو پاکستان کے لیے بین الاقوامی حمایت میں مزید کمی آئے گی، سیاسی انتشار اور تشدد بڑھنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستانی سیاسی رہنما تباہ کن چھوٹی سیاست سے اوپر اٹھیں گے جو قومی مفاد کو نقصان پہنچاتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ سپریم کورٹ ایسے کھیل میں استعمال ہونے سے منع کرے گی جو ملکی مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں، میری پاکستان کے حوالے سے تشویش بڑھتی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…