کوئٹہ (این این آئی) حسان نیازی کیخلاف تھانہ ایئرپورٹ کوئٹہ میں درج مقدمہ کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق حسان نیازی کوئٹہ والے مقدمے میں نامزد نہیں، گرفتاری نامعلوم ملزمان میں کی گئی۔کوئٹہ میں مقدمہ اشتعال انگیزی، کارسرکار مداخلت اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔تھانہ ایئرپورٹ کوئٹہ کے سب انسپکٹر عبد الٰہی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمے کامتن میں انسپکٹر کا کہنا تھا کہ گشت پر تھا تو اطلاع ملی کوئٹہ چمن روڈ پھاٹک کو 150 بندوں نے بلاک کیا۔متن کے مطابق پی ٹی آئی رہنماعنایت اللہ کاکڑ و دیگر اشتعال انگیزی اور نعرے لگا رہے تھے، پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان عمران خان کی گرفتاری کے خلاف نعریلگارہے تھے۔مظاہرین کی جانب سے اشتعال انگیزی اور غلط الفاظ کا استعمال کیا گیا۔متن میں کہا گیا گیا کہ مظاہرین کو سمجھانیکی کوشش کی لیکن مظاہرین نے ایک گھنٹے تک سڑک بلاک رکھی۔