کراچی(این این آئی)صوبہ سندھ کے ضلع شکاپور میں پولیس اہلکاروں کا بڑے پیمانے پر جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔جرائم میں ملوث ہونے 14 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا جس سے متعلق ایس ایس پی شکاپورکا کہنا ہے کہ برطرف پولیس اہلکارمنشیات فروشی، رشوت اورجرائم پیشہ افراد کے ساتھ رابطوں میں تھے۔انہوں نے کہا کہ ضلع شکاپورمیں برطرف پولیس اہلکاروں کو منظم جرائم کا نیٹ ورک تھا، 16پولیس اہلکاروں کو محکمانہ سزا دے دی گئی ہے۔ایس ایس پی شکاپور نے کہا کہ سزا کے طور پر اہلکاروں کی 2،2 سال کی نوکری کم کردی گئی ہے جبکہ ضلع میں مزید اہلکاروں کی اسکروٹنی کی جارہی ہے۔