جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

مہنگی سرکاری حج سکیم میں عوام کی عدم دلچسپی، خواہشمندوں کی آسانی کیلئے اہم ہدایات جاری

datetime 23  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سرکاری حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے، 22 مارچ تک 26 ہزار سے زائد درخواستیں بینکوں میں موصول ہو چکی ہیں،سپانسرشپ سکیم کے تحت بیرون ملک سے ڈالر منگوانے والے درخواست گزاروں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہو گئی ہے، درخواست گزاروں کے فیڈ بیک پر ان کی آسانی کیلئے

بینکوں کو مزید ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق 22 مارچ تک 26 ہزار سے زائد درخواستیں بینکوں میں موصول ہوئیں، اسپانسر شپ اسکیم کے تحت بیرون ملک سے ڈالر منگوانے والے درخواست گزاروں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہو گئی۔ذرائع کے مطابق حج درخواست گزاروں کے فیڈ بیک پر آسانی کے لیے بینکوں کو مزید ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق سمندر پار پاکستانی بیرون ملک سے بنوایا گیا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بھی بینک میں جمع کروا سکتے ہیں، مشکل کی صورت میں سادہ صفحے پر بیان حلفی بینک میں جمع کرائیں کہ صحت مند ہیں تاہم پاکستان واپسی پر حج پرواز سے پہلے پاکستان سے میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ بنوا کر بینک میں جمع کروانا ہو گا۔ذرائع کے مطابق درخواست گزار منظور شدہ ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا کر درخواست جمع کروا سکتے ہیں تاہم حج کے لیے روانگی سے قبل مکمل ڈوز لگوا کر بینک میں سرٹیفیکیٹ جمع کرانا ہو گا، نادرا کے علاوہ غیر ملکی ویکسین سرٹیفکیٹ بھی قابل قبول ہو گا۔ذرائع کے مطابق نامزد بینک حج درخواستیں 25 اور 26 مارچ کو بھی وصول کریں گے اور اسپانسرشپ بھجوانے والیکا عازمین حج سے خونی رشتہ ہونا ضروری نہیں ہے، رقم کے ہمراہ عازم حج کا نام، شناختی کارڈ اور رابطہ نمبربھجوانا لازم ہے، آسانی کے لیے آسان اکاؤنٹ کی حد 10 لاکھ سے بڑھا کر15 لاکھ کی جا چکی ہے۔ذرائع کے مطابق حجاج کرام کو سعودی عرب میں قربانی کا کوپن خود خریدنا ہو گا،

قربانی کوپن خریدنے کے لیے پاکستان حج مشن سعودی عرب میں رہنمائی کرے گا، قربانی کوپن کی رقم 700 تا 1000 ریال ہو سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق ریگولر اسکیم کے سمندر پار درخواست گزار پاکستان میں نامزد فرد کے ذریعے حج درخواست جمع کرائیں، پیکیج میں ممکنہ بچت وصول کرنے کے لیے پاکستان پہنچ کر بینک اکاؤنٹ کھلوانا لازم ہو گا، حج درخواستیں نامزد بینکوں کے ذریعے ہی پراسیس ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…