اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

میں آپ کے سامنے زندہ سلامت ہوں ،محمود اسلم نے جعلی خبروں کی تردید کردی

datetime 23  مارچ‬‮  2023

کراچی (پی پی آئی)پاکستان کے سینیئر اداکار محمود اسلم نے خود سے متعلق انتقال کی خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے تفصیلی بیان جاری کردیا۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر متعدد فیس بک پوسٹ اور انسٹاگرام اور ٹوئٹر صارفین کی جانب سے محمود اسلم کے انتقال کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

محمود اسلم سے متعلق انتقال کی خبریں گردش کرنے کے بعد ان کے چاہنے والے تجسس میں پڑ گئے۔اداکار محمود اسلم نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دیر قبل کسی نے سوشل میڈیا پر خبر شائع کردی کہ محمود صاحب کا انتقال ہوچکا ہے۔انہوں نے جعلی خبریں پھیلانے والوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی یہ خبر گردش کی ہے میں گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ خدا کے لیے جب تک آپ کسی خبر کی تصدیق نہ کرلیں اسے پوسٹ نہیں کرنا چاہے۔اداکار کا کہنا تھا کہ ’جھوٹی خبر سن کے میرے گھر والے، دوست احباب پریشان ہوگئے ہیں۔‘انہوں نے سخت الفاظ میں گزارش کی کہ ’میں زندہ سلامت ہوں، غلیظ اور گندی حرکت کرنے سے قبل 10 بار سوچا کریں، شاید آپ اسے مذاق سمجھ رہے ہوں لیکن یہ مذاق نہیں ہے‘۔اداکار محمود اسلم کی انسٹاگرام پوسٹ پر اداکارہ عائشہ عمر نے ان کی خیریت کی دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارے محمود صاحب بالکل صحیح سلامت ہیں، اللہ ان کی حفاظت فرمائے‘۔خیال رہے کہ محمود اسلم پاکستان کے معروف اداکار ہیں، معروف مزاحیہ ڈرامہ ’بلبے‘ میں محمود اسلم کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ان کے معروف ڈراموں میں اندھیرا اجالا، پیاس، دن، اڑان شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…