سرگودھا(این این آئی)ملک میں رمضان المبارک کا چاند اچانک نظر آنے کے باعث شہری نماز تراویح ادا نہ کرسکے اوراس طرح رویت ہلال کمیٹی کے اچانک اعلان کے باعث پہلے روزے کا آغاز بیشتر علاقوں میں نماز تراویح ادا نہ ہو سکی۔اس صورتحال پر علماء اور شہریوں
میں کمیٹی کے تاخیر سے اعلان پربحث مباحثہ جاری ہے تاہم پاکستان اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں ایک ہی روز روزہ سے ایک ساتھ عید منائے جانے کا امکان ہے۔ ملک میں رمضان المبارک کا چاند اچانک نظر آنے کے اعلان کے باعث روزہ داروں نے رات گے نماز تراویح کے لئے مساجد کا رخ کئے رکھا جہاں بیشتر علاقوں میں نماز تروایح کا اہتمام نہ ہو سکا۔اس صورتحال میں بتایا گیا کہ رات دس بجے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے اور جمعرات کو پہلا روزہ ہونے کا اعلان کیا گیا تو رات قیام کی تیاری میں مصروف لوگوں نے نماز تراویح کے لئے مساجد کا رخ کیا تو بیشتر مقامات پر مساجد بند پائی گئیں تو لوگوں نے مایوس واپس لوٹ کر بغیر نماز تراویح سحری نوافل تہجد ادا کر کے روزہ رکھا اور نماز فجر کے وقت موسلادھار بارش کے باعث مساجد میں نمازیوں کا پہلے ہی روز رش نہ ہونے کے برابر رہا۔سرگودھا سمیت ملک میں رویت ہلال کمیٹی کے رمضان کا چاند اچانک نظر آنے کے اعلان اور موسمی صورتحال کے علاوہ پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ساتھ روزہ اور ایک ساتھ عید ہونے کے امکان پر علماء اور شہریوں کے درمیان بحث مباحثہ جاری ہے۔