لاہور ( این این آئی) محکمہ موسمیات نے رمضان کا پہلا پورا عشرہ ٹھنڈا گزرنے کی پیشگوئی کردی۔ملک کے مختلف علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے،اسلام آباد میں سحری کے وقت سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔محکمہ موسمیات نے رمضان کا پہلا پوراعشرہ ٹھنڈا گزرنیکی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ مزید 2 دن تک جاری رہے گا، اسلام آباد کے علاقے سید پورمیں 9،گولڑہ میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔راولپنڈی میں چکلالہ 8، کچہری 6 اورشمس آباد میں 5ملی میٹر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کیمطابق اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری ہوگیا۔ پشاور،مردان، دیر،مالم جبہ، بنوں، سید شریف،باجوڑ میں بھی بارش ہوئی۔اس کے علاوہ گوادر،پسنی ،کوئٹہ ،چمن اوردیگرعلاقوں میں بھی بارش سے موسم خوشگوارہوگیاسرگودھا،اٹک،راولپنڈی،مری،جہلم، ڈی جی خان،منڈی بہائوالدین میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔مظفر آباد،باغ اورپونچھ ڈویژن میں بھی باران رحمت سے موسم خوشگوار ہوگیا۔