بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

غریب کو مارکیٹ ریٹ سے 100 روپے کم فی لیٹرپٹرول ملے گا،تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 22  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے واضح کیا ہے کہ سبسڈی اور نیا ٹیکس لگا ئے بغیر امیر کا پیٹرول مہنگا کر کے غریب کو ریلیف دے رہے ہیں،امیر کا پیٹرول مہنگا کر کے غریب کو ریلیف دے رہے ہیں، اس وقت ملک میں تقریبا 2کروڑ ساٹھ لاکھ موٹر سائیکل ہیں،تقریباً 2کروڑ 14لاکھ چھوٹی گاڑیاں ہیں۔

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل کو سو فیصد ریلیف ملے گا، سستا پیٹرول ریلیف پیکیج کے تحت موٹر سائیکل کیلئے ماہانہ حد 21 لیٹر جبکہ چھوٹی گاڑیوں کی حد ماہانہ 30 لیٹر ہوگی صارفین کا فول پروف گیٹ وے ہوگا چوری یا بلیک میں بیچنے کا راستہ مکمل بند کر دیا گیا ہے۔ مصدق ملک نے سستا پیٹرول اسکیم کی وضاحت کر تے ہوئے کہا کہ اس پیکیج کو سسبڈی قرار نہیں دیا جا سکتا، اگر پیٹرول کی قیمت زیادہ گر گئی تو پھر حکومت اس فرق پر فیصلہ کرے گی، ابھی غریب کو مارکیٹ ریٹ سے 100 روپے کم فی لیٹر ملے گا اس سے 50 فیصد غریب عوام کو فائدہ ہوگا ملک میں دو کروڑ پندرہ لاکھ موٹر سائیکل ہیں جبکہ 16 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ چھوٹی گاڑیاں رکشے ہیں۔ مصدق ملک نے مثال دے کر واضح کیا کہ فرض کریں پیٹرول کی قیمت 300 ہو جاتی ہے تو بڑی گاڑیوں والے صارفین 350 روپے فی لیٹر ادائیگی کریں گے جبکہ موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیوں (800 سی سی) کو 250 روپے پیٹرول ملے گا جس میں موٹر سائیکل کیلئے ماہانہ حد 21 لیٹر روزانہ حد2 لیٹر جبکہ چھوٹی گاڑیوں کی ماہانہ حد 30 لیٹر روزانہ حد 5 لیٹر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ماہانہ 46کروڑ 10لاکھ لیٹر غریب عوام کو پیٹرول سستا ملے گا آڈیٹر جنرل یا تھرڈ پارٹی سے آڈٹ ہوگا حکومت کا مقصد امیر طبقے پر بوجھ ڈال کر غریبوں کو فائدہ دینا ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ امیر اور غریب کے پیٹرول میں 100 روپے فی لیٹر فرق ہو گا

اور ہر 15دن بعد امیر اور غریب کے پیٹرول کے فرق کا اعلان ہوا کرے گا اور اسکے بعد غریبوں کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی مہینے چھوٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکل والوں نے کم پیٹرول خرچ کیا تو جمع شدہ رقم کو مد نظر رکھتے ہوئے امیروں کو فی لیٹر ریلیف ملے گا چھوٹی گاڑیوں کیلئے فوری طور پر آمدن کی حد مقرر نہیں کر رہے۔

ریلیف کیلئے تین آپشن زیر غور ہیں جن میں پاسورڈ کے ذریعے یا کارڈ یا پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے ادائیگی زیر بحث آئی ہے جس میں ون ٹائم پاسورڈ (OTP) آپشن بہتر لگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے یہ پروگرام پہلے ڈسکس نہیں ہو سکا تھا، ہم پہلے بھی گیس پر اسی طرح کا پروگرام دے چکے ہیں اور اس پر بھی سبسڈی نہیں،بلکہ امیر کو مہنگی گیس دے کر غریب کو ریلیف دیا اور 60 فیصد گیس صارفین پر بوجھ کم کیا ہے۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ اس پروگرام کو قانونی نقطہ نظر سے بھی دیکھا ہے بظاہر کوئی ایسا قانونی مسئلہ آڑے نہیں آ رہا، اس پروگرام پر کسی وزارت نے اعتراض نہیں اٹھایا کیونکہ ہم کسی سے پیسے نہیں لے رہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل بنک میں ایسکرو اکانٹ (Escrow Account) قائم کیا جائے گا جس میں امرا سے لیا گیا اضافی پیسہ اس میں جمع کروایا جائے گا اور اکانٹ کا باقاعدہ آڈٹ کروایا جائے گا۔ مصدق ملک نے کہا کہ پیکج سے اوسط 2 کروڑ موٹر سائیکل اور 16 لاکھ گاڑیاں مستفید ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…