سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

22  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)وزارت توانائی نے وزیراعظم کے احکامات پر سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان المبارک میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایت کی ہے جس کے بعد وزارت توانائی نے سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ملک کی تمام بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔وزارت توانائی نے کہاکہ سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی، سحرکے اوقات سے ایک گھنٹہ قبل اور ایک گھنٹہ بعد میں زیرولوڈ مینجمنٹ ہوگی جب کہ افطارکے اوقات میں ایک گھنٹہ قبل اور 3 گھنٹے بعد زیرو لوڈ مینجمنٹ ہوگی۔وزارت توانائی کے مطابق بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے آپریشن سرکل کی سطح پرکنٹرول روم قائم ہوں گے، ڈویڑن اور سب ڈویڑن کی سطح پر شکایات کے ازالے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔وزارت توانائی نے کہاکہ ٹرانسفارمرز خرابی کی صورت میں اضافی ٹرانسفارمراورٹرالیاں دستیاب ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…