جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

نامعلوم افراد میرے 2 فون رات گھر پر چھوڑ گئے،شیخ رشید احمد

datetime 21  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیرِ داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرے 2 فون نامعلوم افراد رات کو میرے گھر پر چھوڑ گئے، میرے 3 فون ابھی تک ان کے پاس ہیں۔اسلام آباد کچہری میں سابق وزیرِ داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو

کرتے ہوئے کہا کہ یہ کریک ڈائون کرنے جا رہے ہیں، عمران خان کی سیاست اور پارٹی کو ختم کرنا چاہتے ہیںتاہم ناکام ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ جو بھی رائے عامہ کا احترام نہیں کرتا نقصان اٹھاتا ہے، میں سب سے کہوں گا کہ عقل سے کام لیں، ملک کی معاشی اور اقتصادی کشتی ڈوب رہی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس وقت لوگ صرف شفاف انتخابات چاہتے ہیں، یہ تحریکِ انصاف کے خلاف کریک ڈاون کرنے جا رہے ہیں، ممکن ہے کہ یہ تحریکِ انصاف پر پابندی لگانے کی خواہش رکھتے ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری تو کوئی مسئلہ نہیں تاہم یہ اس کو مارنا چاہتے ہیں، ان کے پاس نہ امیدوار ہیں نہ پولنگ ایجنٹ ہیں، نہ الیکشن کی تیاری ہے،صرف فراری ہے۔سابق وزیرِ داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ انتخابات کے لیے صرف عمران خان تیار ہے، میں آخری دم تک عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…