بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

ملک بھر میں چار دن طوفانی بارشوں کا امکان

datetime 20  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ایک مضبوط مغربی لہر 21مارچ سے پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جو کہ 22مارچ کو ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی جس کے باعث بلوچستان میں کل رات سے 24مارچ کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، خضدار، سبی، نصیر آباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، ہرنائی، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ،

قلعہ عبداللہ، دالبندین، نوکنڈی، پنجگور، قلات، گوادر، لسبیلہ اورسا حلِ مکران میں اکثر مقامات پر آندھی/گرج چمک کے ساتھ تیزبارش اور چند مقامات پر موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے ۔خیبر پختونخوا میں 21سے 24مارچ کے دوران چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ہری پور، کرک، پشاور، کوہاٹ، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ، کرم، وزیرستان، مہمند، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اکثر مقامات پر تیز ہواں/گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلا دھار /ژالہ باری کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔کشمیر/ گلگت بلتستان میں بھی 21سے 24مارچ کے دوران کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور)میں اکثر مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان اور بعض مقا مات پر تیز بارش/ژالہ باری کی بھی توقع ہے، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچے، شگر)میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ادھر پنجاب اور اسلام آباد میں بھی 21سے 24مارچ کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال،

جہلم، گوجرانوالا، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ساہیوال، فیصل آباد، اوکاڑہ اور قصور میں اکثر مقامات پر تیز ہوائوں/گرج چمک کیساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان ہے،

اسی طرح سندھ میں بھی 21سے 23مارچ کے دوران سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، حیدرآباد، سانگھڑ، مٹھی، ٹھٹھہ، بدین، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، دادو اور کراچی میں آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش/ژالہ باری کا امکان ہے۔دوسری طرف تیز ہوائوں/ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزور انفرسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

22اور 23 مارچ کوموسلادھار بارشوں سے کوئٹہ، چمن، پشین، بارکھان، موسی خیل، قلات، خضدار بار خان، نصیر آباد، جعفرآباد، کوہلو، ژوب، سبی، تربت، آواران، پنجگور، ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں میں جبکہ 23اور 24 مارچ کے دوران دیر، سوات، کوہستان، نوشہرہ، مردان، وزیرستان، باجوڑ، ، اسلام آباد/راولپنڈی اور کشمیرکیمقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

اس دوران پشاور،اسلام آباد/راولپنڈی اور لاہور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کی توقع ہے، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کی طرف سے آگاہ کیا گیا ہے کہ ممکنہ بارشوں کے دوران سیاحوں کو سیر و تفریح کے دوران احتیاط کریں جبکہ تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…