لاہور ( این این آئی) لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک کے جعلی ای چلان ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ڈی آئی ٹریفک پنجاب نے ریجنل پولیس افسران کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جعلی ای چالان کی مختلف اضلاع سے شکایات موصول ہوئی ہیں ، فیلڈ افسران خود کار ڈیجیٹل چالان کی بجائے مینوئل چالان کرتے ہیں۔ مینوئل چالان سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو 8070پرایس ایم ایس بھی موصول نہیں ہوتا،ٹریفک افسران چالان کر کے رقم بھی موقع پر وصول کر رہے ہیں،مینوئل چالان میں مافیاز کام کر رہے ہیں، ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے کارروائی کی جائے۔ پارکنگ سٹینڈز اور کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو ای چالان کے متعلق آگاہی دی جائے۔