پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

آسٹریلیا ، پانی کی کمی اور شدید گرمی سے لاکھوں مچھلیاں مرگئیں

datetime 20  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا(این این آئی )آسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقے میں پانی کے تالاب اور ندی میں پانی کی کمی اور شدید گرمی کے باعث لاکھوں مچھلیاں مری ہوئی پائی گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیو ساتھ ویلز ریجن میں پرائمری انڈسٹریز کے محکمے کے

ذمہ داروں کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں مچھلیوں کے مرنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مچھلیوں کی موت ممکنہ طور پر آکسیجن کی کم سطح کی وجہ سے ہوئی ہے کیونکہ گرم موسم کی وجہ سے مچھلیوں کو زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے جس کی وجہ سے صورتحال خراب ہے۔دوسری جانب آسٹریلیا کے جنوبی علاقے مینیندی کے قریبی قصبے کے رہائشیوں نے مردہ مچھلیوں کے موجودگی کے باعث شدید بدبو کی شکایت کی ہے۔ایک مقامی شہری جان ڈیننگ نے بتایا کہ اتنی بڑی تعداد میں مردہ مچھلیوں کو دیکھنا انتہائی خوفناک ہے اور بدبو میں رہنا مشکل ترین ہے۔واضح رہے کہ 2018 کے آخر اور 2019 کے اوائل میں شدید خشک سالی کے دوران مینندی کے دریا پر مچھلیوں کی بہت زیادہ ہلاکتیں ہوئی تھیں اور مقامی لوگوں نے لاکھوں کی تعداد کا تخمینہ لگایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…