پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کی حکومت آئینی طریقے سے ہٹائی گئی،امریکی انتظامیہ کی رپورٹ جاری

datetime 20  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)عالمی انسانی حقوق پر امریکی انتظامیہ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئینی طریقے سے ہٹائی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق عالمی انسانی حقوق پر امریکی انتظامیہ کی سالانہ رپورٹ نے بتایاکہ آئینی طریقے سے پی ٹی آئی حکومت کو ہٹا کر شہباز شریف کی قیادت میں

مخلوط حکومت بنائی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، آزادی اظہار و صحافت پر پابندیاں مودی حکومت میں جاری ہیں۔امریکی انتظامیہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کارروائیاں گزشتہ سال بھی ہوتی رہیں، مودی حکومت میں پولیس تشدد اور ماورائے عدالت قتل ہوئے۔پاکستان کے حوالے سے امریکی انتظامیہ نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ پاکستان میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رہیں، انسانی حقوق کے نمائندے ادریس خٹک کو آرمی ایکٹ کے تحت سزا دی گئی اور سابق وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں نے ٹارچر کا دعویٰ کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس 10اپریل کو قومی اسمبلی نے 174ووٹوں سے عمران خان کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور کی تھی جس کے نتیجے میں عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہو گیا تھا۔عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کو اکثریتی ووٹوں سے وزیراعظم منتخب کیا تھا تاہم عمران خان نے پہلے اپنی حکومت گرانے کا الزام امریکا پر عائد کیا اور پھر بعد ازاں کہا کہ ان کی حکومت گرانے میں جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے اہم کردار ادا کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…