جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پولیس کو فری ہینڈ دے دیا ہے، پولیس کی طرف بڑھنے والا ہاتھ توڑ دیا جائے گا، محسن نقوی

datetime 20  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ریاست اور حکومت کی رٹ ہر صورت قائم کی جائے گی،اگر کوئی چیلنج کرے گا اور پولیس کی طرف جو ہاتھ بڑھے گا توڑدیں گے،میں ریاست،حکومت اورپولیس کے ساتھ کھڑا ہوں۔ اگر اب کسی نے بھی پولیس کے خلاف کوئی سرگرمی کی تو ایسا جواب دیں گے کہ ان کو پتہ چل جائے گا،

اب کوئی ایسا کام کرے گا تو وہ جواب ملے گا جو یہ سب یاد رکھیں گے، بس بہت ہوگیا، ریاست اپنی رٹ منوائے گی۔ رٹ قائم کرنے کے لئے پولیس کو فری ہینڈ دے دیا ہے او رآئی جی کو حالات دیکھ کر فیصلہ کرنے کے مکمل اختیارات دے دئیے ہیں،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنا نے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ جے آئی ٹی کی تشکیل کانوٹیفکیشن آج کیاجارہا ہے،ہم الیکشن کمیشن کوخط لکھ رہے ہیں اور گزشتہ دنوں ہونے والی تمام سیاسی سرگرمیوں سے ہٹ کر ہونے والی کارروائیوں کی تفصیل بھی بھجوا رہے ہیں۔ وہ وزیراعلیٰ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ میڈیا کے دوستوں کے سامنے زمان پارک والے واقعات سے متعلق حقائق بیان کرنا چاہتا ہوں۔میں آپ کو آگاہ کرنا چاہتا ہو ں کہ دو بار پولیس او ررینجرز زمان پارک کے گیٹ پر پہنچ چکی تھیں تاہم ہمیں اسلحے کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر میں نے دونوں بار فورس کو واپس بلایا، ہم ماحول او رصورتحال خراب نہیں کرنا چاہتے اور نہ ہی جانی نقصان۔انہوں نے کہا کہ رات کو جاتے ہوئے پولیس اہلکار کو بے دردی سے مارا گیا۔بہت دنوں سے پولیس والوں کو حوصلہ دے رہا تھا، صبر کی تلقین کر رہے تھے تاکہ جانی نقصان سے بچا جائے۔ ایلیٹ کی گاڑی کو رات ڈیڑھ بجے روکا، ہتھیار چھینے، گاڑی کو توڑا اور نہر میں پھینک دیا۔نہر کے اطراف میں جنگلے ہیں،

گاڑی کو نہر میں پھینکنا آسان کام نہیں، یہ کام عام لوگ نہیں کرسکتے۔وہاں ایسے لوگ موجود ہیں جو دہشت گردی میں ملوث ہیں، ان کی تصویریں بھی آ چکی ہیں۔ان کارروائیوں میں پنجاب کے باہر سے آنے والے لوگ ملوث ہیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ سیاسی جماعت ایسی کارروائیاں نہیں کرتی، نہ ہی توڑپھوڑ سیاسی سرگرمی کہلاتی ہے۔عام سیاسی کارکن ایسے حملے نہیں کرتے۔

پولیس والے کب تک برداشت کریں، ڈیوٹی بھی کریں، گالیاں بھی کھائیں اور مار بھی۔عمران خان نے کل بھی پولیس والوں کو دھمکیاں دیں، آئی جی اور سی سی پی او کا نام لیا گیا۔پولیس کو کسی صورت کھلے عام دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں دے سکتے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس پر اعتماد نہیں تو سکیورٹی واپس بھجوادیں۔ یہ ممکن نہیں کہ گالیاں بھی کھائیں اور سکیورٹی بھی دیں۔

سکیورٹی اس طریقے سے ممکن نہیں کہ روز پولیس کو ماریں۔آپ پولیس کو گالیاں دیں اور وہ آپ کی سکیورٹی کرے، یہ نہیں ہوگا۔ انہو ں نے بتایا کہ ہمارے پاس میسج اور سرچ وارنٹ موجود ہیں، انہوں نے کسی بات پر رسپانس نہیں دیا۔رہائش گاہ کے اندر پولیس نہیں گئی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ لاشیں اٹھانے کیلئے تیار نہیں، ہم نہیں چاہتے کہ حالات اور ماحول خراب ہو۔حکومت اور پولیس نے ضبط کی انتہا کی،

کسی پولیس والے کو زمان پارک ہتھیار لے کر جانے کی اجازت نہیں دی۔وہاں اسلحہ بردار موجود تھے جنہوں نے سیدھے فائر کئے۔عدالتی احکامات پر عمل کرانے کیلئے بیک ڈور رابطے بھی کرتے رہے ہیں، کوئی جواب دینے کو تیار نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی سیاسی جماعت کے بیانیے کی پیروی نہیں کر رہے۔ پولیس کو کہہ دیا ہے جو کرنا پڑا کریں گے۔بہت دیکھ لیا، اب شرپسند لوگوں کو بتایا جائے گا گورنمنٹ بھی موجود ہے

اور سٹیٹ بھی۔مخصوص ایریا میں ٹریفک جام رہتا ہے اور عوام مشکلات اور دشواری کا شکار ہیں۔ہو گیا جو ہونا تھا، دوبارہ ایسے کریں گے تو جوابی کارروائی کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بتایا کہ ہم لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کو تیار ہیں لیکن اگلا بندہ تیار نہیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے معمولی زخمی پولیس اہلکاروں کو ایک لاکھ روپے اور شدید زخمی پولیس اہلکاروں کو پانچ لاکھ روپے فی کس مالی امداد دینے کااعلان کیا

اور کہاکہ ہم پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعلیٰ نے بتایاکہ پنجاب بھر میں مفت آٹے کی فراہمی شروع ہو چکی ہے اورمفت آٹے کی تقسیم کے لئے پنجاب بھر میں ہزاروں سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ وفاقی او رپنجاب حکومت کے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت ایک کروڑ 58 لاکھ خاندانو ں کے 10 کروڑ افراد کو 30 کلو گرام مفت آٹا دیں گے۔4کروڑ 74لاکھ آٹے کے تھیلے شہریوں میں مفت تقسیم کئے جائیں گے۔ عوام سے اپیل کرتا ہو ں کہ رش کی صورت میں تحمل کا مظاہرہ کریں۔پوری کوشش ہے کہ سنٹر پر آنے والے تمام اہل شہریوں کو آٹا فراہم کیاجاسکے اور آئندہ چند روز میں رش کم ہو جائے گا اور سب کو آٹا ملے گا اوریہ پیکیج پورا ماہ چلے گا،جہاں بھی مسائل آرہے ہیں انہیں فوری طورپر حل کیا جا رہا ہے۔ آپ سب مجھے فیڈ بیک بھی دیں۔صوبائی وزیر اطلاعات عامر میراور سیکرٹری اطلاعات بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…