اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی بڑی ٹرانسپورٹ کمپنی نیازی ایکسپریس کا اڈہ سیل کر دیا گیا ۔ سوشل میڈیا پر بجاش نیاز کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کا ساتھ دینے اور پی پی 146سے ٹکٹ لینے پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی بڑی ٹرانسپورٹ کمپنی ہے جہاں پر ہزاروں افراد روزانہ سفر کرتے ہیں ۔ میرے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت مجھے دھمکیاں دی گئیں تھی کہ ہم آپ کا کاروبار بند کر دیں گے کل 150سو کے قریب پولیس اہلکار آئے اور اڈا سیل کر کے چلے گئے ہیں ۔ بچاش نیاز کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کورٹ کے اسٹے آرڈر تھا لیکن اس کےباوجود انتقامی کاروائی کی جارہی ہے، ہم پاکستان میں رہ رہے ہیں کونسا مقبوضہ کشمیر میں رہ رہے ہیں کیا یہ ظلم نہیں ہے ۔ مقبوضہ کشمیر تو نہیں رہ رہے کہ آپ ہمارے ساتھ اس طرح کی حرکت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ رزق میرا رب دینے والا آپ مجھے رزق نہیں دے سکتے جنہوں نے میرا اڈا بند کیا ہے وہ خدا کا خوف کریں ،اتنا کریں جتنا آپ کل برداشت بھی کر سکیں ۔ ،
پولیس نے لاہور نیازی اڈا بند کروا دیا?
بجاش نیازی pic.twitter.com/6m1Im2lTmt— ????? ??????? ???? PTI (@ShahAbrar70) March 19, 2023