پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

آرمی چیف کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

datetime 20  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کے بعد کہا ہے کہ اس بیان کا مقصد صرف عوام اور فوج کے درمیان فاصلے پیدا کرنا ہے تا کہ عوام اور فوج متحارب ہوں اورپی ڈی ایم اس آڑ میں لوٹ مار جاری رکھ سکے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف موجودہ آرمی چیف کیلئے نیک خواہشات رکھتی ہے ہم چاہتے ہیں، چیف الیکشن کروانے میں الیکشن کمیشن کی مدد کریں اور پاکستان کا ماحول بہتر ہو۔انہوں نے کہا کہ جب آرمی چیف کمزور ہوجاتے ہیں تو فوج کمزور ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں ملک کمزور ہوجاتا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی اور قوم کو امید ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف الیکشن کمیشن کی درخواست قبول کریں گے اور پرامن انتخابات کے انعقاد میں مدد کریں گے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے آرمی چیف کے خلاف کوئی مہم نہیں چلائی اور ایسی نیت بھی نہیں ہے، ہم ان کا احترام کرتے ہیںاور پارٹی کو امید ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف سیاسی محاذ میں صورت حال معمول پر لانے کے لیے کردار ادا کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…