لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل رائونڈر شاہد آفریدی نے لاہور قلندرز کی وکٹری کی تصویر شیئر کی اور مبارکباد پیش کی ۔ شاہد خان کا کہنا تھا کہ تھا کہ پی ایس ایل انتظامیہ کو حیران کن ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارک باد،
اس دوران میچز آخری وقت تک ناخن کترنے کی وجہ بنے رہے۔شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں ملتان سلطانز کی کارکردگی کو بھی سراہا۔دوسری جانب لاہور قلندرز کی جیت کے بعد شاہین شاہ آفریدی کے سسر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے لاہور قلندرز کو مبارک باد پیش کی ہے۔ شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر شاہین کے ہمراہ لاہور کیکھلاڑیوں کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ پی ایس ایل چیمپئن بننے اورٹورنامنٹ کے دوران لاہور قلندرز جس طرح کھیلی ان کو مبارک باد، پی ایس ایل انتظامیہ کو حیران کن ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارک باد، اس دوران میچز آخری وقت تک ناخن کترنے کی وجہ بنے رہے۔شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں ملتان سلطانز کی کارکردگی کو بھی سراہا۔