پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

چوروں نے غریب کو مفت آٹا کیا دینا ہے آٹا مارکیٹ سے ہی غائب کر دیا گیا، بڑا دعویٰ

datetime 19  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن برائے فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ چوروں نے غریب کو مفت آٹا کیا دینا ہے آٹا مارکیٹ سے ہی غائب کر دیا گیا ہے ، پرچون میں آٹا150روپے کلو پر بھی نہیں مل رہا ،

مفت آٹا دینے کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں سے سوال ہے کیا کچن آئٹم میں صرف آٹا ہی آتا ہے عوام باقی لوازمات کہاں سے لائیں گے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 75سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح 46 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور شہباز شریف کے اپنے بقول ابھی مہنگائی میں مزید اضافہ ہونا ہے ۔ ملک میں پیٹرول کی کھپت اورمشینری کی درآمد بالترتیب 46 اور 5 فیصد کم ہوچکی ہے جس کا مطلب ہے ہماری معیشت گروتھ نہیں کر رہی جس کا خمیازہ بیروزگاری کی صورت میں بھگتنا پڑ رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ چور ٹولہ مسلط ہے اس لئے دوست ممالک بھی اب مدد کرنے یا کسی طرح کی گارنٹی دینے سے انکار ی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ٹولہ عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکا اور عوام کو درپیش مشکلات سے توجہ ہٹانے کے لئے زمان پارک میں ریاستی دہشتگردی کی جارہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…