واشنگٹن(این این آئی) آئی فون کمپنی نے صارفین کیلئے خوبصورت پیلے رنگ کافون متعارف کرادیا،یہ آئی فون امریکا، چین، فرانس اور بھارت سمیت 60 سے زائد ممالک کیلئے دستیاب ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق یہ نیا ماڈل ریٹیل سٹورز میں صارفین کیلئے دستیاب ہیں۔ پیلے رنگ کے آئی فون کے فیچرز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ صارفین کیلئے اچھی بات یہ ہے کہ اس کی قیمت عام آئی فون 14 اور 14 پلس والی ہی مقرر کی گئی ہے،یہ آئی فون امریکا، چین، فرانس اور بھارت سمیت 60 سے زائد ممالک کیلئے دستیاب ہوں گے،آئی فون 14 کی قیمت 799 امریکی ڈالر یعنی 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد پاکستانی روپے اور آئی فون 14 پلس کی قیمت 899 امریکی ڈالر یعنی 2 لاکھ 53 ہزار سے زائد پاکستانی روپے ہے۔