ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسرائیل رمضان کے دوران مسجد اقصی میں مسلمانوں کی عبادت میں خلل نہ ڈالے، فلسطین

datetime 19  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)ماہ رمضان کے دوران بیت المقدس میں مسلمانوں کو عبادتوں کی مکمل آزادی کے لیے مصر کی ثالثی میں فلسطین اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رمضان کے مقدس مہینے سے قبل مغربی کنارے میں تشدد کے اضافے پر

تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مصر نے فریقین کو امن مذاکرات کی دعوت دی ہے۔امریکا اور اردن کی کوششوں سے اسرائیل اور فلسطین کے حکام مصر میں شرم الشیخ کے ریزورٹ شہر پہنچ گئے۔ جہاں مصر، امریکا اور اردن کے حکام بھی موجود تھے۔مذاکرات میں ماہ رمضان میں قیام امن کے ساتھ ساتھ بیت المقدس میں مسلمانوں کو مکمل اور بلا تعطل عبادتیں کرنے کے حوالے سے حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا اور مغربی کنارے میں کشیدگی میں کمی پر زور دیا گیا۔خیال رہے کہ پانچ ممالک کی پہلی ملاقات 26فروری کو اردن میں ہوئی تھی جس میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی میں کمی کے وعدے کیے گئے تھے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا تھا۔مصر کی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ شرم الشیخ میں ہونے والی اس ملاقات کا مقصد فلسطین میں تشدد کے خاتمے اور پر امن رہنے کے لیے بات چیت کی حمایت کرنا ہے۔مصر نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں امن عمل کی بحالی کے لیے موزوں ماحول کی تخلیق میں سہولت فراہم کر سکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ماہ رمضان میں اسرائیلی پولیس نے مسجد الاقصی میں مسلمانوں کو عبادت سے روکا تھا باجود اس کے کہ فریقین نے مسجد مقدس مہینے میں یہودیوں کے مسجد اقصی میں داخلے پر پابندی اتفاق کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…