پشاور(این این آئی)سابق گورنر خیبر پختونخوا اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ء اقبال ظفرجھگڑانے کہا ہے کہ جو تاثر دیا جا رہا ہے کے مسلم لیگ ن دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے ،اس میں کوئی صداقت نہیں میں اور شاہد خاقان عباسی جیسے رہنما نواز شریف کے خلاف جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال ظفر جھگڑا نے کہاکہ ہم نے کوئی گروپ نہیں بنایا صرف نظر انداز کارکنان کے لیے آواز اْٹھائی ہے،ہمارے تحفظات تب دور ہوگے جب نواز شریف وطن واپس آئیں گے۔انہوںنے کہاکہ ڈالر ایک انٹرنیشنل مسئلہ ہے ہم اس پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں ،پہلے جب فاٹا تھا تو دہشت گرد وہاں پناہ لیا کرتے تھے میں جب گورنر تھا تو عمران خان کو بھی میرے اوپر کوئی اعتراز نہیں تھا۔