پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

خانہ کعبہ کے نقش والے سونے کے بسکٹ جاری

datetime 19  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) قدیم برطانوی کمپنی رائل منٹ نے رمضان المبارک سے قبل اسلام کے مقدس ترین مقام خانہ کعبہ کے نقش والے گولڈ بار (سونے کے بسکٹ) جاری کر دیئے۔عرب میڈیا کے مطابق کمپنی کی جانب سے ویلز کی مسلم کونسل سے مشاورت کے بعد 20 گرام سونے کے

یہ بار بنائے گئے ہیں۔خانہ کعبہ کے نقش والے 999.9 فیصد خالص سونے سے بنے ایک گولڈ بار کی قیمت 1 لاکھ 112 اعشاریہ 58 برطانوی پائونڈ مقرر کی گئی ہے۔رائل منٹ کمپنی میں قیمتی دھاتوں کے ڈائریکٹر اینڈریو ڈکی کے مطابق سکے بنانے کی 1100 سالہ تاریخ کے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ہمارے کاریگروں نے تمام مسلمانوں کیلئے متبرک ترین مقام خانہ کعبہ کی خوبصورت شبیہہ والے گولڈ بار تیار کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس گولڈ بار کی پیکنگ کیلئے بھی اسلامی تھیم کا ہی انتخاب کیا گیا ہے جو اسے ہمارے کسٹمرز کیلئے عیدالفطر کے دوران ایک قیمتی تحفہ یا پھر 999.9 فیصد خالص سونے میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع بن سکتا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری کئے گئے نئے گولڈ بار کے بارز چیریٹی ایونٹ میں نیلامی کیلئے پیش کیے گئے ہیں، نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے خرچ کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…