بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

طالبان سربراہ کے لیے نیا چیلنج، حقانی نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی عارضی قرار دیدی

datetime 19  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)افغانستان میں طالبان تحریک کے سربراہ ھب اللہ اخونزادہ کو نیا چیلنج درپیش ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کی حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کو عارضی قرار دے دیا ہے۔ حقانی نے اعلان کیا کہ ملک میں چھٹی جماعت سے اوپر کی لڑکیوں کی

تعلیم معطل کرنے کا معاملہ ایک عارضی فیصلہ ہے اور یہ پابندی مستقل نہیں ہے۔ علما کے وفد کے ساتھ اپنی ملاقات میں سراج الدین حقانی نے کہا تحریک اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ اسلام نے مردوں اور خواتین دونوں کے لیے تعلیم حاصل کرنا لازم قرار دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ طالبان تعلیم کے تحفظ سمیت افغان عوام کے تمام جائز حقوق کے لیے پرعزم ہیں۔ باخبر ذرائع نے اس سے قبل العربیہ اور الحدث کو اطلاع دی تھی کہ اس معاملے پر طالبان تحریک کے اندر انحراف کے آثار موجود ہیں۔ذرائع نے اس وقت یہ بھی بتایا تھا کہ طالبان حکومت کے کچھ وزرا نے طالبان سربراہ ھب اللہ اخونزادہ کو ایک خط بھیجا ہے جس میں ان سے لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کے کام پر پابندی پر نظر ثانی کرنے کو کہا گیا لیکن اخونزادہ نے انہیں ایک جملے کے ساتھ جواب دیا تھا کہ “اگر آپ ثابت کردیں کہ اسلام 12 سال سے زیادہ عمر کی لڑکیوں کو گھر سے نکلنے کی اجازت دیتا ہے تو میں لڑکیوں کو تعلیم اور کام کرنے کی اجازت دے دوں گاذرائع کے بقول دریں اثنا حقانی نے اس وقت زور دیا تھا کہ اگر مارچ 2023میں اگلے تعلیمی سال کے آغاز میں تعلیم کی واپسی اور وزارتی اور عسکری تقرریوں اور برطرفیوں میں ھب اللہ اخونزادہ کی مداخلت کو روکنے کے معاملے پر کوئی فیصلہ جاری نہ کیا گیا اور حکومت کے لیے شوری کونسل کی تشکیل نہ دی گئی تو پھر میں قندھار میں طالبان سربراہ اور اپنے قریبی رہنماں پر کھلے عام تنقید کرنے سے دریغ نہیں کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…