پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں سرمایہ کاری کے راستے بند ہو گئے، بدترین معاشی بحران کی زد میں، فیکٹریوں، کارخانوں اور صنعتوں کا پہیہ رک گیا

datetime 19  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ ( این این آئی ) ملک میں سرمایہ کاری کے راستے بند ہو گئے، پاکستان اپنی تاریخ کے سب سے بدترین معاشی بحران کی زد میں، فیکٹریوں، کارخانوں اور صنعتوں کا پہیہ رک گیا، بازاروں پر ویرانی چھا گئی۔ رپورٹ کیمطابق ینکوں کے اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ

پاکستان میں بدترین معاشی حالات کی وجہ سے سرمایہ دار اپنا سرمایہ بینکوں میں رکھنے پر مجبور ہیں، بینکوں کی شرح سود افراط زر سے کہیں کم ہونے سے رئیل ٹرم میں ڈپازٹرز کو نقصان ہورہا ہے اس کے باوجود بینکوں میں جمع شدہ رقوم کی مالیت بڑھ رہی ہے۔ماہرین کے مطابق سخت معاشی حالات کے باوجود بینکوں کے ڈپازٹس میں اضافہ ملک میں سرمایہ کاری اور تجارت کو درپیش چیلنجز کی نشاندہی کرتا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق فروری 2023 میں بینکوں کے ڈپازٹس کی مالیت 22 ہزار 900 ارب روپے تک پہنچ گئی ،گزشتہ سال فروری میں بینک ڈپازٹس 19 ہزار 900 ارب روپے کی سطح پر تھے ایک سال میں بینک ڈپازٹس میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا۔ماہرین کے مطابق معاشی سرگرمیوں میں کمی ، امپورٹ پر پابندی ، اسٹاک مارکیٹ میں سرگرمیاں محدود ہونے سے کھاتے دار سرمایہ بینکوں میں رکھنے پر مجبور ہیں۔ یاد رہے کہ معاشی بحران میں حکومت کی بینکوں سے قرض گیری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اسی بناپر عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے پانچ بڑے بینکوں کی ریٹنگ بھی کم کردی ہے جو پاکستان کے ڈیفالٹ کے خطرے سے جڑے پاکستانی بینکوں کو لاحق خدشات کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…