ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

انشاء اللہ عمران خان کا آنے والی سیاست میں بڑا اہم رول ہو گا، جس سے پاکستان کی معیشت میں استحکام آئے گا،پرویزالٰہی

datetime 19  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چودھری پرویزالٰہی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملک میں امن و امان کے حوالے سے مشترکہ طور پر مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر سینیٹر پرنس احمد عمر احمد زئی، سینیٹر منظور احمد کاکڑ، سینیٹر عبدالقادر اور محمد نعمان خان بھی موجود تھے۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ چودھری پرویزالٰہی منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ملکی استحکام اور ترقی کیلئے اپنا رول ادا کرنا چاہئے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ملکی ترقی اور استحکام کیلئے ہمیشہ اپنا مثبت رول ادا کیا اور کرتے رہیں گے، انشاء اللہ عمران خان کا آنے والی سیاست میں بڑا اہم رول ہو گا، جس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت میں استحکام آئے گا، عمران خان کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان اہم رول ادا کرتا نظر آئے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…