منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں یوم پاکستان پر مبارکباد کے پیغامات والے پوسٹرچسپاں

datetime 19  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(پی پی آئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںسرینگر اور وادی کے مختلف علاقوں میں 23مارچ کو منائے جانے والے یوم پاکستان کے سلسلے میں مبارکبادی کے پیغامات والے پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں۔کشمیر میڈیا کے مطابق کشمیری یوتھ، سولجرس آف اسلام اور جموں و کشمیر وارثین شہدا کی جانب سے سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں دیواروں

ستونوں اور بجلی کے کھمبوں پر لگائے گئے پوسٹروں پر شہید حریت رہنما سید علی گیلانی کا مقبول عام نعرہ’ ہم پاکستانی ہیں‘ پاکستان ہمارا ہے‘ درج ہے۔پاکستانی پرچم اورپاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹروں میں پاکستانیوں کو قومی دن کی مبارکباد دی گئی ہے۔پوسٹروں میں’ جموں و کشمیر کے عوام بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں اور آزادی چاہتے ہیں‘،’گو انڈیا گو بیک‘ اور ’جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ ہے‘جیسے نعرے درج ہیں۔پوسٹروں میں لکھا ہے کہ بھارت نے کشمیر کو ایک فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کر دیا ہے، کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی چاہتے ہیں اوروہ حق خودارادیت کے جائزمطالبے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔پوسٹروں میں کشمیری عوام سے کہاگیاہے کہ یہ وقت متحدہ ہونے اور بھارتی قبضے کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے کا ہے۔پوسٹروں میںامید ظاہر کی گئی ہے کہ پاکستان کے عوام مضبوط اور مستحکم پاکستان کے لیے کام جاری رکھیں گے کیونکہ مستحکم پاکستان ہی خطے میں امن کا ضامن ہے۔پوسٹروں کو فیس بک اور ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا گیاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…