اسلام آباد (این این آئی)امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کل تک مولانا فضل الرحمٰن مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے تھے، اب ان سمیت پی ڈی ایم کی تمام پارٹیاں مہنگائی پر خاموش ہیں۔سراج الحق نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے قبائلی علاقہ جات تباہی کے مناظر پیش کر رہے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی امریکا کے غلام ہیں، ان دونوں کے درمیان جنگ غریب عوام کیلئے نہیں بلکہ اقتدار کیلئے ہو رہی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ سب نے مل کر توشہ خانہ کو لوٹا، توشہ خانہ کی گھڑی کو دبئی کے بازار میں فروخت کیا گیا، شرم کا مقام ہے۔