پشاور (این این آئی)پشاور کے علاقے پخہ غلام میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے اپنے ہی بیوی بچے پر فائرنگ کردی جس کے مطابق اس کی بیوی، بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔واقعہ میں جاں بحق افراد کے علاوہ 2 لوگ زخمی ہوئے ، ملزم فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارے گئے، جلد اسے پکڑ کر قانونی کارروائی کی جائیگی۔