50 سال کے سیاسی سفر میں اتنے پیچیدہ حالات نہیں دیکھے، سیاستدان جلتی آگ پر پانی ڈالیں،چوہدری شجاعت

19  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت اجلاس میں چوہدری سرور کو پنجاب کا صدر اور چوہدری شافع حسین کو سیکرٹری جنرل منتخب کر لیاجبکہ سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ 50 سال سیاسی سفر کے ہو گئے، اتنے پیچیدہ حالات نہیں دیکھے،

سیاستدان جلتی آگ پر پانی ڈالیں،ملک جلاو، گھیراؤ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اتوار کو جار ی اعلامیہ کے مطابق مسلم لیگ کی مرکزی و صوبائی جنرل کونسل کا مشترکہ اجلاس چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت ہوا جس میں طارق بشیر چیمہ،چوہدری سالک حسین، مسز فرخ خان،طارق حسن،رضوان صادق،دلفرازخان سمیت چاروں صوبوں سے پارٹی راہنماؤں نے شرکت کی۔صوبائی کونسل نے چوہدری سرور کو پنجاب کا صدر،چوہدری شافع حسین کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا۔صوبائی انٹرا پارٹی الیکشن کمیشن کے چیئرمین مصطفیٰ ملک نے چوہدری سرور اور چوہدری شافع حسین کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا۔ اجلا س میں فیصلہ کیاگیاکہ چوہدری سرور پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر بھی ہوں گے۔ مرکزی جنرل کوننسل نے ڈیڑھ سو ارکین سنٹرل ورکنگ کمیٹی بھی منتخب کیے،چوہدری سالک حسین مرکزی سینئر نائب صدر، مصطفی ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات منتخب ہو گئے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ 50 سال سیاسی سفر کے ہو گئے، اتنے پیچیدہ حالات نہیں دیکھے،سیاستدان جلتی آگ پر پانی ڈالیں،ملک جلاو، گھیراؤ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نیشنل ڈائیلاگ شروع کرے، ناراض قومی راہنماؤں کے پاس جانے کے لیے تیار ہوں۔چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ ہنگاموں، دھرنوں سے قوم پریشان، ڈیپریشن اور مایوسی بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ مسائل کا حل سیاست دانوں کے پاس ہے،تمام قوتیں مل بیٹھ کر پاکستان کا سوچیں۔

چوہدری سرور نے کہاکہ مسلم لیگ کی طرف دے بھرپور اعتماد کے اظہار پر چوہدری شجاعت اور پوری جماعت کا شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہاکہ سب مل کر مسلم لیگ کو متبادل سیاسی قوت بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ کلیدی کامیابی حاصل کرے گی، 5 سالوں میں ملک کا قرضہ اتاریں گے۔طارق بشیر چیمہ نے کہاکہ ملک ترقی کر رہا،سابقہ حکومت کے غلط فیصلوں سے معیشت کو نقصان ہوا،سابقہ حکومت میں وزیر نہیں رہنا چاہتا تھا،

چوہدری صاحب کے حکم کی تعمیل کی۔ انہوں نے کہاکہ عام آدمی مہنگائی میں پس رہا، ریلیف کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ چوہدری شافع حسین نے کہاکہ مسلم لیگ پنجاب کا جنرل سیکرٹری بننا اعزاز ہے، پارٹی کو ہر سطح پر فعال بنائیں گے،کارکنوں پر فخر ہے، حقیقی کارکنان کو عزت دیں گے چوہدری سالک حسین نے کہاکہ مسلم لیگ کو ہر سطح پر منظم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،روایتی سیاست نہیں کریں گے، ملک میں حقیقی تبدیلی کے خواں ہیں۔مرکزی اور صوبائی جنرل کونسل کے اجلاس میں متعدد قراردادیں منظور کی گئیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…