جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

حارث رئوف پی ایس ایل فائنل جیتنے کے بعد آبدیدہ ہو گئے

datetime 19  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کی ٹیم لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی ٹائٹل کے کامیاب دفاع کے بعد گراؤنڈ میں آبدیدہ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔پی ایس ایل کے فائنل میں لاہور قلندرز نے

ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دیکر مسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔لاہور قلندرز کے اہم بولر حارث رؤف نے فائنل میں 4 اوورز میں 49 رنز دیے اور وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے تاہم ان کی ٹیم فائنل جیت گئی۔پی ایس ایل فائنل جیتنے کے بعد لاہور قلندرز کے تمام کھلاڑی اور انتظامیہ خوشی کے مارے میدان میں آ گئی اور اسی دوران حارث رؤف خوشی کے مارے اپنے آنسوؤں پر قابو نہ پا سکے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حارث رؤف رو رہے ہیں اور سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا انہیں دلاسہ دے رہے ہیں، ساتھی کھلاڑی راشد خان بھی حارث رؤف کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…