منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

جسٹس مسرت ہلالی کو پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بنانے کا امکان

datetime 18  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)پشاور ہائیکورٹ میں سنیارٹی لسٹ کے اعتبارسے جسٹس مسرت ہلالی یکم اپریل کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھانے کا امکان ہے ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موجودہ چیف جسٹس قیصر رشید کے 30 مارچ کو ریٹائرڈ ہونے کے بعد جسٹس مسرت ہلالی یکم اپریل کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے جبکہ سینارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر جسٹس روح الامین ایک دن کیلئے چیف جسٹس بن سکتے ہیں کیونکہ جسٹس روح الامین 31 مارچ کو ریٹائرڈ ہونگے۔جسٹس مسرت ہلالی جامعہ پشاور کے خیبرلاء کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور انہوں نے 1983 میں وکلالت کا آغاز کیا تھا۔ جسٹس مسرت ہلالی 1988 میں ہائیکورٹ اور 2006 میں سپریم کورٹ کی وکیل بنی تھیں۔جسٹس مسرت ہلالی کو2013 میں بطور ہائیکورٹ جج تعینات کیا گیا، اس کے ساتھ ہی وہ خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون چیئرپرسن موحولیاتی تحفظ ٹریبونل اور خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون محتسب بھی رہ چکی ہے۔جسٹس مسرت ہلالی خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون ایگزیکٹیو ممبر بھی رہی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…