اسلام آباد (این این آئی)سیشن جج اسلام آباد ظفر اقبال نے عمران خان کی حاضری گاڑی میں لگانے کی درخواست منظور کی۔جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی گاڑی ہونے کے بعد شدید لاٹھی چارج ہوا، جس کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کی گاڑی واپس دروازے کی جانب موڑی گئی۔پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست منظور کرتے ہوئے جج ظفر اقبال نے کہا کہ عمران خان سے حاضری کے دستخط اْن کی گاڑی میں لے لیے جائیں جس کے بعد عدالت نے عمران خان کی حاضری گاڑی میں لگانے کی اجازت دی۔