یواے ای نے ملازمین کو رمضان المبارک مہینے میں بڑی سہولت دیدی

18  مارچ‬‮  2023

اوظہبی(این این آئی)ماہ مقدس کی آمد آمد ہیرمضان المبارک(Ramzan ul Mubarak) رحمتوں،بخششوں اوربرکتوں کا مہینہ ہییہ نیکیوں کا موسم بہار ہے۔متحدہ عرب امارات میں ملازمین کو رمضان المبارک کے دوران ورک فرام ہوم کی اجازت دے دی گئی،رمضان کے مقدس مہینے میں

جمعہ کے روز وفاقی حکومت کے ملازمین کی 70 فیصد تعداد گھر اور 30 فیصد ذاتی طورپردفتر یا سائٹ سے کام کرے گی۔خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے رمضان المبارک میں جمعہ کے روز یونیورسٹیوں اور سرکاری اسکولوں میں طلبا کے لیے آن لائن کلاسز کے اوقات کار کا اعلان کیا، یہ پہلے سے طے شدہ امتحانات کی تاریخوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ہی اعلان کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر کی ہدایت کے تحت ابوظہبی کے سرکاری ملازمین کے لیے رمضان المبارک کے دوران جمعہ کے روزسرکاری اوقات کار 70 فیصد ملازمین کیلئے گھر اور 30 فیصد کے لیے دفتر میں ہوں گے۔اسی طرح دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے بھی دبئی کے سرکاری اداروں کو ریموٹ ورکنگ سسٹم نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے، دبئی گورنمنٹ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ ماہ مقدس کے دوران سرکاری اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجکر 30 منٹ تک اور جمعہ کے روز صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔اس حوالے سے وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل (FAHR) نے اس بات پر زوردیا تھا کہ وزارتیں اوروفاقی حکام اپنی مخصوص ضروریات کے تحت رمضان المبارک کے دوران لچکدار ورکنگ یا ریموٹ ورک شیڈول پر عمل درآمد کرسکتے ہیں۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…