اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان ٹیم میں آنے کا خواب پورا ہوگیا،اپنے مقصد کے لئے بہت محنت کی، زمان خان

datetime 18  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر زمان خان نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم میں آنے کا خواب پورا ہوگیا ہے، شعیب اختر کو شروع میں دیکھ کر بولنگ شروع کی۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے،

گزشتہ پی ایس ایل سیزن میں بھی اچھا پرفارم کیا اور اس مرتبہ بھی اس کے لیے کوشش کی اور اب قومی ٹیم میں نام آنے پر خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ انفرادی کارکردگی کے ساتھ ہماری ٹیم لاہور قلندرز بھی اچھا کر رہی ہے، ٹیم نے پی ایس ایل 7 جیتا اب بھی اسی کوشش میں ہیں۔فاسٹ بولر نے کہا کہ ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی کرے جس کے لیے آپ محنت کرتے ہیں، میں نے اپنا مقصد پانے کے لیے بہت محنت کی ہے جتنا بتاں اتنا کم ہے۔زمان خان نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ پر فوکس کیا جہاں موقع ملا کھیلا اور پرفارم کیا۔انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اور حارث رئوف سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، کیمپ میں ان سے سیکھ کر میچز میں اسی طرح کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر نے کہا کہ جہاں تک ڈیتھ اوورز کا تعلق ہے میں اس کے لیے بڑی محنت کرتا ہوں، آف سیزن میں گھنٹوں پریکٹس کرتا ہوں، میرا گول یہی ہے کہ جو اس وقت کر رہا ہوں اس سے اچھا پاکستان ٹیم کے لیے کروں۔نوجوان فاسٹ بولرز میں پائے جانے والے مقابلے کے بارے میں زمان خان نے کہا کہ نوجوان فاسٹ بولرز بہت آرہے ہیں، ان میں سخت مقابلہ ہے جب مقابلہ سخت ہو تو مزید محنت کرنا پڑتی ہے جو سب کر رہے ہیں اور میں بھی کر رہا ہوں۔زمان خان نے بتایا کہ میں شروع سے شعیب اختر کو دیکھ رہا ہوں وہ ہمارے اسپیڈ اسٹار رہے ہیں، میں نے انہی سے متاثر ہو کر بولنگ شروع کی۔واضح رہے کہ زمان خان کو افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…