منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

مصرمیں گدھوں کو ذبح کرکے ان کے جگرنکالے جانے کے واقعے پرخوف و ہراس

datetime 18  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر میں گوشت اور مرغی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے ساتھ ایک نیا مشکوک واقعہ سامنے آیا ہے۔غربیہ گورنری کے ضلع قطور میں منوف لوکلٹی بینک کے اندر سے لوگوں کو گدھے کی 25 کھالیں اور جگر نکالے گئے گدھے ملے۔ شہریوں کو اس وقت پتا چلا

جب علاقے میں مردار کی بد بوپھیلی۔ اس واقعے کے بعد آس پاس کے دیہات کے مکینوں میں خوف و ہراس کی کیفیت پھیل گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیسے ہی لوگوں کو گدھوں کی کھال ملی تو متعلقہ حکام کو واقعے کی تحقیقات کرکے ضروری اقدامات کرنے کے لیے آگاہ کردیا گیا۔یہ واقعہ غربیہ گورنری میں چند مہینوں میں اپنی نوعیت کا 11 واں واقعہ کا ہے۔ایک ماہ قبل مرکز طنطا کے گاں محلہ مرحوم کے لوگوں کو شوپر نالے کے کنارے 10 ذبح شدہ اور کھال والے گدھے ملے تھے۔گذشتہ سال سوشل میڈیا پر قاہرہ کے جنوب میں واقع منیا گورنری کے ایک شہر میں ذبح کیے گئے اور کھال والے گدھوں کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ اس سے پہلے قاہرہ کے شمال میں بحیرہ سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ ایک گروہ گدھوں کو ذبح کرنے او ان کی کھال اور گوشت کا کاروبار کرنے کیالزام میں گرفتار کیا تھا۔مصری حکام کئی ایسے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں جو گدھوں کو ذبح کرنے اور ان کی کھال اتارنے اور ان کا گوشت فیوم، منیا، بحیرہ، غربیہ اور سوہاج کی گورنریوں میں فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…