منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بدقسمتی سے اس لڑکی کو آٹوگراف نہیں دے پایا، دھانی

datetime 18  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)قومی کرکٹر شاہنواز دھانی نے دوران میچ خاتون فین کی جانب سے بار بار بلانے اور آٹو گراف لینے کے لیے پیش آنے والا دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اس لڑکی کو آٹوگراف نہیں دے پایا۔قومی کرکٹرز شاہنواز دھانی اور شان مسعود حال ہی میں

نجی ٹی وی شو کے میں شریک ہوئے جس دوران شاہنواز دھانی نے ون ڈے میچ کے دوران پیش آنے والے دلچسپ قصے سے پردہ اٹھایا۔شاہنواز دھانی نے بتایا کہ ون ڈے میچ کے دوران ایک لڑکی کے ہاتھ میں پلے کارڈ تھا جس پر میری تصویر تھی اور کیپشن درج تھا کہ مجھے دھانی کا آٹوگراف چاہیے اس میچ میں سکیورٹی ایشوز کے باعث ہمیں اجازت نہیں تھی کہ ہم فین کے پاس جاکر انہیں آٹوگراف دے سکیں یا پھر ان سے ملاقات کرسکیں۔دھانی نے بتایا کہ وہ لڑکی بار بار مجھے دیکھ کر کہہ رہی تھی کہ دھانی پلیز آٹوگراف ، پلیز آٹوگراف اور میں انہیں بار بار چپ کروارہا تھا کیوں کہ ڈسٹربنس ہورہی تھی، میں نے لڑکی کو یہ بھی بتایا کہ سکیورٹی ہمیں اجازت نہیں دے رہی۔کرکٹر نے کہا کہ میں نے لڑکی کو یقین دلانے کی بھی کوشش کی کہ انتظار کریں آٹوگراف ضرور دوں گا، میں نے سکیورٹی سے بھی کہا تو انہوں نے کہا کہ 50 اوور کی اننگز کے بعد میں آٹوگراف دے سکتا ہوں لیکن بدقسمتی سے میں اس لڑکی کو آٹوگراف نہیں دے پایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…