منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان کا مستقبل روشن ہے،وزیر خزانہ

datetime 17  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ا سلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان کا مستقبل روشن ہے جس طرح سینیٹ کی گولڈن جوبلی کی تقریبات کے تین روز یہاں امن ، نظم و ضبط اورایک دوسرے کا احترام اور برداشت کا کلچر دیکھا اللہ کرے یہ سلسلہ ہمیشہ برقرار رہے ۔جمعہ کو سینیٹ آف پاکستان کی

گولڈن جوبلی تقریبات کے انعقاد پر چیئرمین سینیٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اجداد کی جانب سے علیحدہ مملکت کے قیام کے مقاصد کو مد نظر رکھنا ہو گا ، ان تین روزہ تقریبات کے دوران امن ، ڈسپلن اور برداشت کے علاوہ ایک دوسرے کا احترام دیکھا ، یہ کسی بھی مہذب پارلیمان اور جمہوری نظام کی بنیاد ہے ، میری یہ دعا ہے کہ یہ ماحول جو یہاں نظر آیا وہ ہمیشہ قائم و دائم رہے ۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان عالمی معیارات کے مطابق اپنے آپ کو تبدیل کر رہاہے ، رابطے اور شفافیت پارلیمان کے لئے اہمیت کے حامل ہیں ، اس میں کوئی شک نہیں کہ انتظامی اور پالیسی اقدامات سے وفاق ، جمہوریت اور گورننس مضبوط ہو گی ، سینیٹ کی کارروائی میں عوامی شرکت احسن اقدام ہے ، اس سے عوام کا پارلیمانی جمہوریت پر اعتماد بحال ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ یہ جمہوریت ، پارلیمان ، قانون سازوں اور پاکستان کے عوام کے لئے وقت ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ وفاق اور وفاقی اکائیوں کا وقت ہے ۔انہوں نے کہاکہ 50 سال قبل اس سینیٹ کا قیام پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا باب ہے اور اس سے وفاق پاکستان کو استحکام ملا ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ چیئرمین کے ساتھ ساتھ سابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے وفاق کو درپیش مسائل کا یہاں تذکرہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ چیلنجوں کے باوجود ایک روشن مستقبل اپنے سامنے نظر آرہاہے ، اس ایوان ،اپنے محبوب وطن اور اپنے عوام کے لئے روشن مستقبل نظر آرہاہے ، کلمہ کی بنیاد پر حاصل ملک کو اللہ ہر طرح کے خطرات سے محفوظ رکھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…