لاہور (این این آئی)لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بانڈری لائن پر موجود بال پِکر کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز کا شاندار کیچ پکڑنے پر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نوجوان کو داد دیے بغیرنہ رہ سکے۔گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو
12 رنز سے شکست دے فائنل میں جگہ بنا لی۔میچ کے دوران بانڈری لائن پر موجود بال پِکر نے ایلکس ہیلز کا شانداز کیچ پکڑا اور جب بائونڈری لائن پر بابر اعظم گیند لینے آئے تو انہوں نے نوجوان کو داد بھی دی۔زلمی کے کپتان کی جانب سے پذیرائی ملنے پر بال پِکر مسکراتے ہوئے آگے بڑھ گیا۔بابر اعظم کی جانب سے بال پکر کی حوصلہ افزائی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے بابر کی پرانی ویڈیو شیئر کردی، جب بابر اعظم 15 سال قبل جنوبی افریقی ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر میدان سے باہر بانڈری پر کھڑے ایک غیرمعروف بال پکر ے تھے۔یاد رہے کہ بابر کے کرکٹ کا سفر بھی بال پِکر کے طور پر شروع ہوا تھا جب 2007 میں جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان آئی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ کہ میرا کرکٹ کا سفر 2007 میں شروع ہوا تھا، مجھے کھیل کا جنون تھا، میں بین الاقوامی ستاروں کو اپنے سامنے کھیلتے دیکھنا چاہتا تھا، اس وقت، جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کررہی تھی تو میں نے کسی سے کہا کہ وہ کرکٹ اسٹیڈیم کی بانڈری لائن گیند پکرنے کے لیے کھڑا کردیں، میں ان دنوں روزانہ گلبرگ سے قذافی سٹیڈیم جاتا تھا۔