اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

عمران خان کی رہائش گاہ تک پولیس رسائی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

datetime 17  مارچ‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے گھر تک رسائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔آئی جی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پولیس ٹرائل عدالت کے

فیصلے پر عمل درآمد کے لئے زمان پارک پہنچی، پولیس کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے زبردست مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، سیاسی جماعت کے کارکنوں کے پتھرائوسے متعدد پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ کارکنوں نے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے جس سے قیمتی گاڑیوں کو آگ لگی، کارکنوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور قانون کو ہاتھ میں لیا، زمان پارک میں مشتبہ تنظیموں کے افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، قانون ہاتھ میں لینے والے کارکنوں کی گرفتاری مطلوب ہے جو زمان پارک میں چھپے بیٹھے ہیں، پولیس کو زمان پارک میں رسائی نہ ہونے سے نامزد ملزموں کی گرفتاری نہیں ہو پا رہی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پولیس کے تفتیش کاروں کو عمران خان کی رہائش گاہ تک رسائی کی اجازت دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…