بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی اداکارہ اور سابق پاکستانی کرکٹر کی شادی ختم ہونے کی وجہ سامنے آگئی

datetime 17  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق پاکستانی کرکٹر اور اداکار محسن خان نے پہلی بار بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اور خوبرو اداکارہ رینا رائے سے اپنی شادی اور پھر طلاق پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھارتی خاتون سے شادی اور طلاق پر کوئی افسوس نہیں۔رینا رائے نے کیریئر کے عروج پر 1983ء میں پاکستانی کرکٹر اور اداکار محسن خان سے پاکستان آکر صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں

خفیہ طور پر شادی کی تھی اور وہ چند سال تک یہیں مقیم رہی تھیں۔شادی کے بعد رینا رائے نے بالی ووڈکام چھوڑ دیا تھا، تاہم وہ بھارت آتی جاتی رہتی تھیں اور ان کے ہاں 1990سے قبل ہی بیٹی کی پیدائش ہوگئی۔بیٹی کی پیدائش کے چند سال بعد رینا رائے نے پاکستانی طرز زندگی کا سبب بنا کر محسن خان سے طلاق لی اور بعد ازاں انہوں نے اپنی بچی حاصل کرنے کیلئے طویل جدوجہد بھی کی اور پھر وہ اپنی بیٹی کو بھی ساتھ لے جانے میں کامیاب گئیں۔رینا رائے نے بیٹی کو بھارت لے جانے کے بعد ان کا نام جنت سے تبدیل کرکے صنم رائے رکھا جو اب وہیں بھارت میں ہی رہتی ہیں۔محسن خان نے ماضی میں کبھی رینا رائے سے شادی اور طلاق پر کھل کر بات نہیں کی، تاہم حال ہی میں انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں اس پر بات کی اور بتایا کہ کس طرح ان کی شادی ہوئی۔انہوں نے واضح کیا کہ انہیں اس بات پر کوئی افسوس نہیں کہ انہوں نے ایک بھارتی خاتون سے شادی کی تھی۔سابق کرکٹر اور اداکار کے مطابق انہوں نے شادی کرتے وقت یہ سوچا ہی نہیں تھا کہ وہ کن سے شادی کر رہے ہیں اور ان کا تعلق کہاں سے ہے؟۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ایک انسان سے شادی کی تھی جو کہ بہت ہی اچھا انسان تھا، اس لئے انہیں کوئی افسوس نہیں۔محسن خان نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ انہوں نے

خوبصورتی دیکھ کر رینا رائے سے شادی کی، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ خوبصورتی پر پھسلنے والے نہیں ہیں۔سابق کرکٹر اور اداکار نے دعوی کیا کہ انہوں نے شادی سے پہلے کبھی رینا رائے کی کوئی فلم نہیں دیکھی تھی اور یہ کہ انہیں اس وقت فلمیں دیکھنے کا شوق بھی نہیں تھا۔

انہوں نے طلاق کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شادی سے پہلے ہی یہ طے کرلیا تھا کہ انہیں پاکستان میں ہی رہنا ہے، اس لئے انہوں نے کسی دوسرے ملک جانے کا سوچا ہی نہیں۔ان کے مطابق اس وقت پاکستان بہت تیزی سے ترقی کر رہا تھا اور رینا رائے کا بھی یہی خیال تھا کہ ہمیں پاکستان میں ہی رہنا چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…